اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس چار اگست کو طلب کر لیا۔ صدر نے تین وائس ایئرمارشلز کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی اور لاہور کی احتساب عدالت نمبر دو کیلئے محبوب قادر شاہ کو جج مقرر کر دیا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس چار اگست کی سہ پہر طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں لوڈشیڈنگ سمیت دیگر اہم امور پر بحث کی جائے گی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر تین وائس ایئر مارشلز کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔
ترقی پانے والوں میں سعید محمد خان، جاوید احمد اور راشد کمال شامل ہیں۔ صدر مملکت نے لاہور کی احتساب عدالت نمبر دو کے لئے محبوب قادر شاہ کو جج مقرر کر دیا ہے۔