دنیا میں امن کے داعیوں کو فلسطین میں اسرائیلی دہشتگردی دکھائی نہیں دے رہی : طاہر حسین

Karachi

Karachi

کراچی : اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے ذریعے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کرتے ہوئے تمام عالمی قوانین اور اخلاقیات کو پامال کردیا ہے مگر اس کے باوجود اقوام متحدہ خاموشی فکر انگیز اور اسرائیلی جارحیت کے سرپرستی کی غماز ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل طویل عرصہ سے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مگر مسلم دہشتگردی کا شور مچاکر عراق کو تباہ و برباداور افغانستان پر فوج کشی کرنے والی مہذب دنیا کو نہ تو اسرائیل کی جارحیت و مظالم دکھائی دے رہے ہیں اور نہ ہی انہیں فلسطینیوں کی نسل کشی پر کوئی افسوس ہے اوراقوام متحدہ و سلامتی کونسل کا اسرائیلی جارحیت پر قابل افسوس کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوام متحدہ دنیا کے تمام ممالک کی ترجمان نہیں بلکہ امریکہ ‘ اسرائیل اور سامراجی دہشتگردوں کی گماشتہ و محافظ ہے۔

طاہر حسین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منافقانہ کردار سے تو مسلم اُمہ بخوبی واقف ہے مگر اسرائیلی جارحیت و فلسطینیوں کی نسل کشی پر عرب لیگ ‘او آئی سی اور مسلم ریاستوں کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور فکر انگیز ہے جبکہ پاکستانی حکمرانوں سمیت تمام اسلامی ممالک فلسطین پراسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے م¶ثر کردار کی ادائیگی کی بجائے محض بیانات کے ذریعے مسلم اُمہ کو طفل تسلیاں اور دھوکہ دے رہے ہیں اورمسلم حکمرانوں کا یہ منافقانہ کردار ہی اسرائیل کی طاقت ہے۔