جمہوری نظام کی حفاظت کیلئے ملک کی حقیقی سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہئے، بابر مہر

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : پیپلزپارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری چودھری محمد بابر مہر نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کی حفاظت کیلئے ملک کی حقیقی سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہئے، پیپلزپارٹی کی تاریخ جمہوریت کی بقاء کیلئے لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چودھری محمد الیاس مہر کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو اگر کوئی خطرہ درپیش ہوا تو ہم اسکی حفاظت کیلئے میدان میں نکل آئیں گے، انہوں کہا کہ بعض غیر جمہوری قوتیں ملک میں جمہوریت کا تسلسل نہیں چاہتیں اسی لئے عمران خان اور طاہر القادری کو انتشار پھیلانے کا ایجنڈہ دیا گیا ہے لیکن سیاسی کارکن متحد ہو کر جمہوریت کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔