شاہ فیصل زون میں مساجد و امام بارگاہوں اور عید گاہوں پر نماز عید کے حوالے سے انتظامات کا آغاز

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے مساجد ،امام بارگاہوں ،عیدگاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں پر صفائی وستھرائی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی نے رمضان کے آخری عشرے میں عبادت گاہوں کے اطراف صحت مند ماحول کے قیام اور نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے عبادت گاہوں اور عید گاہوں پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کا آغاز کردیا ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے جاری انتظامات کے جائزے کے موقع پر عباد ت گاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین نے یوم علی پر شاہ فیصل کالونی میں مثالی بلدیاتی انتظامات پر اظہار تشکر کیا اس موقع پر علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے مصروف ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں عوام کو مسائل سے پاک ضلع بنا ئیں گے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کی بہتری اور عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچائی جائے۔

Shah Faisal Zone

Shah Faisal Zone