ذکاء اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کا فیصلہ کالعدم قرار

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ذکاءاشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا جائے۔

جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس ثاقب نثار پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں چیئرمین پی سی بی تقرری کیس کی سماعت کی۔ عدالت نےمختصر حکم جاری کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی اپیلیں منظور کرلیں اور ذکاء اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ حکومت کے جاری کردہ 10 جولائی 2014ء کے نئے آئین کے تحت ایک ہفتے کے اندر کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا جائے، اس سے پہلے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ آئندہ پی سی بی کے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔