کراچی: سرجانی ٹائون میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ تیموریہ پولیس نے 4 خواتین ڈاکو دھر لیں۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے۔ زخمی ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

دوسری جانب تیموریہ پولیس نے شاپنگ سینٹر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ملزمان کو شاپنگ سینٹر میں خریداری کرنے والے لوگوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔