کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا

Load Shedding

Load Shedding

کراچی (جیوڈیسک) کے الیکٹرک نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شہر میں کی جانے والی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں غیر اعلانیہ اضافہ کر دیا ہے۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کیلیے بجلی کی فراہمی معطل کی جارہی ہے، لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی 3 سے ساڑھے 4 گھنٹے کیلیے بجلی کی فراہمی بند کی جاتی ہے، سحر اور افطار کے دوران بھی بجلی کی فراہمی نہیں کی جاتی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اپنے اعلان پر عمل درآمد نہ کرنے کے بعد رمضان المبارک کے آخری عشرے میں غیر اعلانیہ طور پر لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافی لوڈ شیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر کچی آبادیوں میں رہائش پذیر شہر کی 40 آبادی ہو گئی جبکہ کچی آبادیوں سے متصل متوسط طبقے کی آبادیاں بھی یکساں طور پر اضافی لوڈ شیڈنگ کا شکار بنے گیں جبکہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنی امیر اور اپر مڈل کلاس کے رہائشی علاقوں بھی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی مرحلہ وار لوڈ شیڈنگ شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں آنے والی عوامی ردعمل سے بچنے کیلیے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے اعلان سے گریز کیا ہے اور اضافی لوڈشیڈنگ کا سارا بوجھ ایسے رہائشی علاقوں پر ڈال دیا ہے جن کی اقتدار کے ایوانوں تک کوئی رسائی نہیں ہے، ذرائع نے بتایا۔

کہ اضافی لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہونے والے علاقوں میں اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، صفورا گوٹھ، کیماڑی، مسان، کیماڑی، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، قائد آباد،سلطان آباد، منگھوپیر، مواچھ گوٹھ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔