لاہور (جیوڈیسک) ہمیں اس نازک صورت حال میں تصاد م کے بجائے افہام و تفہیم کی سیاست کو آگے بڑھانا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قو می اسمبلی کے حلقے این اے 120 سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں سے گفت گو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس میں ان سے گزشتہ روز ملاقات کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت سنگین مسائل سے دو چار ہے جن سے نمٹنے کے لیے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر قومی سوچ کو تقویت دینا ہو گی۔
دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اور معاشرے کے ہر طبقے کو مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔