غیر معیاری سلنڈروں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

Cylinders

Cylinders

سرگودھا (جیوڈیسک) حکومت کی طرف سے سرگودھا سمیت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گاڑیوں میں لگے ناقص اور غیر معیاری سلنڈرز کے خلاف ایک بار پھر کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز پشاور کے علاقہ میں گیس بھروانے کے دوران گاڑی میں دھماکے کے بعدریجن بھر کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ غیر معیاری سلنڈر وں کیخلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان گاڑیوں کو نہ صرف تھانوں میں بند کریں۔

بلکہ ان کے سلنڈر بھی قبضہ میں لے لئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے موصولہ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے۔

کہ ڈویژن بھر میں کارروائی کے دوران کسی قسم کے سیاسی دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے اور تمام سفارشات مسترد کرتے ہوئے موثر کریک ڈائون یقینی بنایا جائے۔