کابل میں فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکا، 10 افراد ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ائر پورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں تین غیر ملکی مشیر وں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔

طالبان نے حملے میں 15 غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے پولیس کے مطابق خودکش حملہ کابل انٹرنیشنل ائرپورٹ کے باہر کیا گیا جو نیٹو فورسز کا بڑا آپریشنل بیس بھی ہے۔

خودکش حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے جن میں تین غیر ملکی مشیر اور ان کا مترجم شامل ہیں۔ افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہےاور دعویٰ کیا ہے کہ اس میں کم از کم 15 اتحادی فوجی ہلاک و زخمی اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔