ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں ایک نوجوان نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق ممبئی کے علاقے کھوپٹ میں ایک نوجوان نے اپنے پڑوس میں رہنے والی 12 سالہ لڑکی کو چپس خریدنے کیلئے پیسے دینے کی خاطر اپنے پاس بلایا اور اسے اپنے کمرے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق بچی کی ماں نے بتایا کہ ملزم نے اس کی بیٹی کو دو مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تاہم چند روز بعد اس نے اپنی ماں کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتا دیا۔
جس پر لڑکی کی ماں نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گزشتہ رات گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف دفعہ 376 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔