فیصل آباد (جیوڈیسک) ایم پی اے چوہدری رضا نصراﷲ گھمن نے کہا ہے کہ ملک سے بحرانوں کے خاتمہ کے لئے نیک نیتی کے ساتھ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انشاءاﷲ مسلم لیگ ن اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہو گی۔
مسلم لیگ ن اداروں کی مضبوطی اور استحکام کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لئے جمہوری حکومت کو ڈی ریل کرنے کے خواب دیکھنے والے ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے احتجاج سے گریز کریں۔