قیمتوں میں کمی، کپاس کی قیمت 6 ہزار روپے من ہو گئی

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں روئی چھ ہزار روپے من، جبکہ سندھ میں انسٹھ سو روپے من پر آ گئی۔

ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق کاٹن، سِیڈ پر پانچ فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کے خلاف آئل ملوں نے بطور احتجاج خریداری معطل کردی ہے جس سے روئی کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔