پاکستان ایران سے گندم اور چاول کے بدلے بجلی خریدے گا: تہران نے گوادر تک ٹرانسمشن لائن نصب کر دی

Pakistan,Iran

Pakistan,Iran

کراچی (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باعث پاکستان بجلی کی خریداری کے عوض ایران کو ڈالر کے بدلے گندم اور چاول فراہم کرے گا۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان ایران سے بلوچستان کے لئے بجلی درامد کر رہاہے، جس کی مالیت 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے، لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے باعث پاکستان ایران کو ڈالر میں ادائیگی نہیں کر سکتا۔

جس کے پیش نظر ایران کو گندم اور باسمتی چاول کی برآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ تہران نے بھی باسمتی چاول اور گندم میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ایران نے گوادر کو بجلی کی فراہمی کے لئے ٹرانسمیشن لائز بھی نصب کر دی ہیں، جبکہ پاکستانی آم کی درامد پر عائد پابندی بھی اٹھالی ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ایران سے تجارت بڑھانے کے لئے ایسی اشیا برامد کی جائیں گی، جن پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا اطلاق نہ ہوتا ہو۔