مجلس وحدت المسلمین کا تحریک انصاف کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان

Majlis Wahdat Muslimeen

Majlis Wahdat Muslimeen

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد علامہ ناصر عباس نے مارچ کی حمایت کر دی۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو میں علامہ راجا ناصر عباس نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگست تبدیلی کا مہینہ ہے، موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے، ملک میں صاف پانی نہیں ہے اور حکمران میٹرو کے پیچھے پڑے ہیں۔