مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج سسٹم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا بلدیاتی اداروں کو عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری اور روانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اعتکاف میں بیٹھے عبادت گزاروں کو صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو سے کہاکہ مساجد ومام بارگاہوں اور عید گاہوں کے اطراف سیوریج سسٹم کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عبادت گزاروں کو آمد و رفت میںحائل مشکلات سے نجات حاصل ہوسکے بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ عید گاہوں پر شاہ فیصل زون کی جانب سے نماز عید کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر قبرستانوں ،عید گاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف جاری انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔

 Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri