ارسلان افتخار نے عمران خان سے متعلق علمائے دین کو خط لکھ دیا

Arsalan Iftikhar, Imran Khan

Arsalan Iftikhar, Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) ارسلان افتخار نے چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور چھتیس علما کرام کو عمران خان کے سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایک غیر ملکی خاتون سے ناجائز تعلقات استوار کیئے جسکے نتیجے میں ایک لڑکی ٹیرین نے جنم لیا۔

عمران خان نے کبھی اس بچی کی پیدائش کی حقیقت سے انکار نہیں کیا۔ غیر ملکی عدالتیں بھی اس حوالے سے فیصلے دے چکی ہیں۔

علمائے کرام رائے دیں کہ کیا عمران خان کا یہ عمل غیر اخلاقی اور گناہ کبیرہ نہیں؟ اگر ایسا ہے تو کیا عمران خان نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ کی خلاف ورزی نہیں کی؟۔ ارسلان افتخار نے کہا ہے کہ علما کی رائے کو عمران خان کے خلاف ریفرنس کا حصہ بنائیں گے۔