آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے قوم رمضان المبارک کی خصوصی عبادات میں دعا کریں۔چوہدری صدیق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے قوم رمضان المبارک کی خصوصی عبادات میں دعا کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 95 چوہدری محمد صدیق مہر، سٹی صدر لالہ اسد اللہ پاپا، سٹی جنرل سیکرٹری حاجی بابر مہر اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام دستگیر اعوان،ڈاکٹر محمد اقبال مجددی ضلعی صدر پی پی پی آزاد کشمیر نے مرزا طارق کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے گراں قدر قربانیاں دی ہیں جن کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے قربانیاں ملک میں جمہوریت کی آبیاری کی مگر اقتدار کے پجاریوں نے ہمیشہ آمروں کے ساتھ ملکر جہوری نظام میں نقب لگاتے رہے۔۔

انہوں نے کہا کہ آج حکمران طبقہ کی نااہلی کی وجہ سے حکومت گرداب میں پھنس چکی ہے چار حلقوں کی گنتی سے انکار کی ضد اور14اگست کے دن کو اپوزیشن جماعتوں سے مقابلہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حکمران کسی چیز سے خوف زدہ ہیں حکومت میں بیٹھے ہوئے سوچ سمجھ سے لوگوں کو چاہئے کہ آصف علی زرداری کی مفاہمتی کی قابل تقلید بنا کر جمہوریت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔