جدہ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے جدہ میں سعودی نائب وزیر اعظم شہزادہ مقرن سے ملاقات کی ہے، دونوں کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز بھی شہزادہ مقرن سے ملاقات کی تھی۔ دو، دن کے دوران نواز شریف کی سعودی نائب وزیر اعظم سے یہ دوسری ملاقات تھی۔
آج کی ملاقات جدہ میں وزیر اعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔