اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی بحران نے پھر سے سراٹھا لیا، بجلی کی قلت 7ہزار میگاواٹ ہوگئی، لاہورمیں گرڈ اسٹیشنز ہرگھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے بند رکھے جا رہےہیں، افطار کے وقت بیشتر علاقے بجلی سے محروم رہے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔
پپیکو حکام کے مطابق گرمی اورحبس کی وجہ سے بجلی کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے، اس وقت پیداوار 13 ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 20 ہزار میگاواٹ ہے، لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کا شارٹ فال 2700 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے اور گرڈ اسٹیشن ہرگھنٹے بعد دوسے تین گھنٹے بند کیے جارہےہیں۔
لاہور میں افطار کےوقت بیشتر علاقے بجلی سے محروم رہے اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ حبس اور گرمی کے باعث بجلی کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے، صارفین ائرکنڈیشنرز کا استعمال کم کریں۔