شہلا رضا کا بیان گمراہ کن اور حقائق کے برعکس ہے؛ پیپلز پارٹی

PPP

PPP

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی نے شہلا رضا کے بیان سے اظہار لاتعلقی کردیا۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی نے شہلا رضا کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہلا رضا کا بیان گمراہ کن اور حقائق کے برعکس ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے جیو نیوز کے پروگرام نیوزروم میں میزبان عائشہ بخش سے گفتگو میں کہا تھا کہ این آر او میں طے پایا تھا کہ تین عام انتخابات تک مارشل لا نہیں لگے گا، امریکا، برطانیہ اور عرب امارات نے ضمانت دی تھی۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری وہ وعدے یاد دلانے امریکا گئے ہیں۔