ایل او سی پر اقوام متحدہ کا فوجی مبصر مشن غیر متعلقہ ہوچکا؛ بھارتی ہائی کمشنر

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے لیے کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کا فوجی مبصر مشن اب غیر متعلقہ ہو چکا ہے، دونوں ملکوں کو معاملات کو باہمی بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں افطار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راگھون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دو طرفہ معاہدوں پر من و عن عمل کرنا چاہئے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جا رہی ہے، آج بھی ایک بھارتی فوجی مارا گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات جلد ہوں گے لیکن ابھی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔