عراق: خودکش کار بم دھماکے میں 23 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش کاربم دھماکے میں 23 افراد ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

بغداد کے علاقے کاظمیہ میں منگل کے روز خودکش بمبار نے پولیس چیک پوائنٹ کے داخلی دروازے پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔

عراقی پولیس کے مطابق حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔