غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ مسلم دنیا کی مجرمانہ خاموشی ہے ‘ طاہر حسین سید

Israel

Israel

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسرائیل طویل عرصہ سے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مگر مسلم دہشتگردی کا شور مچاکر عراق کو تباہ و برباداور افغانستان پر فوج کشی کرنے والی مہذب دنیا کو نہ تو اسرائیل کی جارحیت و مظالم دکھائی دے رہے ہیں اور نہ ہی انہیں فلسطینیوں کی نسل کشی پر کوئی افسوس ہے اوراب تو اسرائیل نے غزہ کے نہتے شہریوں پر قیامت بپا کررکھی ہے مگر نہ تو اقوام متحدہ وسلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کیلئے کوئی مثبت کردار ادا کررہے ہیں امن پسند مہذب دنیا کو اسرائیلی دہشتگردی دکھائی دے رہی ہے

جبکہ مسلم عرب ممالک بھی دنیا کہیں بھی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانے کی بجائے جابرقوتوں ‘ استحصالیوں اور سامراجیوں کی پش پر دکھائی دے رہے ہیں اور پاکستانی قیادت بھی بیانات کے ذریعے فلسطینیوں کی حمایت کے اظہار کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کررہی ہے۔

یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور مسلم دنیا سمیت اقوام متحدہ و مہذب اقوام کے بے حسی پر افسوس و تشویش کا اظاہر کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی مفاداتی و منافقانہ پالیسیاں ہی یہودو نصاریٰ کے اصل قوت اور مسلمانو ں کی تباہی و زبوں حالی کی وجہ ہیں۔