رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور بخششوں کا مہینہ

News

News

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور بخششوں کا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارکہ میں صدقہ ، خیرات ، روزہ اورنماز کی فضیلت بہت زیادہ ہے۔ چوہدری شاہد خلیل مرحوم سچے اور پکے مسلم لیگی اور عاشق رسول تھے۔ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ نے گزشتہ روز ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کے سیکریٹری اور مسلم لیگی رہنما چوہدری شاہد خلیل کی پہلی برسی کے موقع پر افطار پارٹی میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں مرحوم کی وفات سے ان کے درجات بلند ہونگے۔ اور ان کی بخشش یقینی ہے۔ مرحوم نے ہمیشہ مسلم لیگ کیلئے کام کیا۔ صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں ، برکتوں اور بخششوں کو مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارکہ کا احترام ہر شخص پر فرض ہے۔

برسی کے موقع پر محمد سہیل گشکوری، ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی، ملک اسماعیل کھوکھر، محمد سکندر، صدر انجمن تاجران حاجی مختیار حسین، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر احسان الٰہی، چوہدری افتخار حسین، حاجی عامر خلیل، حامد خلیل، زاہد خلیل، چوہدری اویس عامر خلیل، میاں عبدالرحمن ، سیخ امین گڈو، ایکسئن واپڈا لیہ ملک نعیم سامٹیہ، ایس ڈی او کروڑ شریف بگٹی، جواد خان، ظفر جنجوعہ، صفدر علی جتوئی ایڈووکیٹ، نعمان عاطف سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔ اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کروائی گئی۔