کراچی (جیوڈیسک) کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں آئی آئی چندریگرروڈ، برنس روڈ، صدر، ٹاور، گارڈن، کھارادر، میٹھادر اور اطراف کے علاقوں میں کالے بادل چھا گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا
۔ہلکی بارش اور تیز ہواوں کے باعث موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی کا درجہ حرار ت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے34ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی اور اس کے مضافات میںجنو ب مغربی علاقوں سے ہوائیں 27 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیںجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔