آئی ڈی پیز کیلئے 93 لاکھ ڈالرز کی امریکی امداد کا اعلان

IDPs

IDPs

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کی تعداد دس لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، میجر جنرل راؤ اختر کا کہنا ہے کہ متاثرین میں چوہتر فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں، امریکا نے آئی ڈی پیز کے لیے مزید 93 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل ریٹائرڈ سعید علیم نے کہا کہ رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کی تعداد نو لاکھ بانوے ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ، متاثرہ بچوں کیلئے شیلٹر سکول کھولے جائیں گے ۔ بنوں میں آئی ڈی پیز امور کے انچارچ میجر جنرل راؤ اختر نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ ، شمالی وزیرستان سے باون ہزار خاندانوں نے نقل مکانی کی ، چوراسی فیصد خاندان بنوں میں مقیم ہیں۔

جن افراد کا ڈیٹا غلط تھا ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی، تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر کچھ لوگوں کو مسترد بھی کیا گیا، امریکا نے آئی ڈی پیز کے لیے مزید ترانوے لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ جس سے اب تک کی مجموعی امریکی امداد ایک کروڑ تہتر لاکھ ڈالر ہوجائے گی۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ امریکا اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔