بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے 56 فیصد رجسٹرڈ متاثرین میں سموں کے ذریعے اب تک 678 ملین سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے
کمشنر بنوں محسن شاہ کے مطابق رقم کی ادائیگی کے لئے 61 ہزار 444 خاندانوں کی موبائل سمیں ایکٹی ویٹ کردی گئی ہیں ،جن میں سے 34 ہزار 239 خاندانوں میں 678 اعشاریہ 424 ملین روپے تقسیم کئے گئے۔ 4 سے 5 ہزار خاندا ن ایسے ہیں جن کوابھی تک سِم نہیں دی جاسکیں۔
جن کے لئےاسپورٹس کمپلیکس میں 4 کاونٹر قائم کئے جائیں گے اور انھیں تصدیق کے بعد ایکٹی ویٹ سم جاری کردی جائیں گی۔