کراچی:کیش وین لوٹنے کی کوشش، فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

Cash van

Cash van

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے گارڈ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ میں دوموٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی میں سوارمسلح ملزمان نے نجی کمپنی کی کیشن وین کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور کے گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وین میں موجود گارڈ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بینک کی کیش وین لوٹنے کے دوران پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔