طیارہ حادثہ: روس کی براہ راست شمولیت ثابت نہیں ہوئی: سی آئی اے

Malaysian Aircraft

Malaysian Aircraft

ملائیشیا (جیوڈیسک) ملائیشیا کے تباہ ہونے طیارے کے بلیک باکسز کی تحقیقات کے لئے برطانوی ایوی ایشن کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جبکہ مسافروں کی ملنے والی 282 لاشوں کو یوکرائن کے دارالحکومت کیف سے آج ہالینڈ منتقل کرنے کی توقع ہے، امریکی انٹیلی جنس عہدیدار نے کہا ہے کہ ملائیشین طیارے کو باغیوں نے غلطی سے روسی میزائل ایس اے 11 سے نشانہ بنایا۔

ایک بھیانک حادثے کا شکار ہونےوالے ملائیشیا کے مسافر طیارے کی تباہی کی تحقیقات میں نئی پیشرفت ہوئی ہے،باغیوں کی جانب سے ملائیشن حکام کے حوالے کئے جانے والے بلیک باکسز برطانیہ کے ہوائی حادثات کے تحقیقاتی شعبے کےحوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جہاں ان کا ڈیٹا تیزی سے پراسس کرنا ممکن ہو گا۔ دوسری جانب یوکرائن کے دارالحکومت کیف پہنچنے والی لاشوں کو معائنے کے بعد ڈچ حکومت کی درخواست پر ہالینڈ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی لاشوں کی شناخت کی جائے گی ۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں میں سے 193 کا تعلق ہالینڈ سے ہے۔

امریکی انٹیلی جنس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملائیشین طیارے کی تباہی میں روس کے براہ راست شامل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ممکنہ طور پر اس طیارے کو یوکرینی باغیوں نے غلطی سے نشانہ بنایا۔