مشکوک بولنگ ایکشن پر کیویز آل راؤنڈر کین ولیمسن پر پابندی عائد

Ken Williamson

Ken Williamson

ویلنگٹن (جیوڈیسک) کیویز آل راؤنڈر کین ولیمسن کے مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے ان پر انٹرنیشنل میچز میں بولنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کیویز پارٹ ٹائم اسپن بولر کین ولیمسن کو گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر نے مشکوک ایکشن کے شبہہ پر بولنگ کرانے سے روک دیا تھا جس کے بعد ولیمسن کے بولنگ ایکشن کو بائیو مکینیکل ٹیسٹ کے لئے کارڈفمیٹروپولیٹن یونیورسٹی بھیجا گیا۔

جہاں ماہرین نے تصدیق کی کہ ولیمسن کا بولنگ ایکشن آئی سی سی قواعد پر پورا نہیں اترتا اور وہ عالمی کرکٹ میں بولنگ کرانے کے اہل نہیں۔

کارڈف حکام نے ولیمسن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بولنگ ایکشن درست کر کے دوبارہ بولنگ کرانے کے اہل ہوسکتے ہیں تاہم اس کے لئے انہیں دوبارہ ایکشن سے متعلق ٹیسٹ دینا ہو گا جبکہ ولیمسن کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ میں بولنگ کرانے پر پابندی لگنا قابل افسوس ہے تاہم وہ خامیوں کو دور کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر گیند بازی کریں گے۔