اسرائیلی فوج قتل کرنیکی مشین ہے، جس نے تمام حدیں پار کر لیں، محمود عباس

Mahmoud Abbas

Mahmoud Abbas

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیلی فوج کو قتل کرنیوالی مشین قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں تمام حدیں پار کرچکی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ دُنیا انسانی اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے پر اُٹھ کھڑی ہو۔

رملہ میں فلسطینی اتھارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ کے شہداء کیلئے دعا کی گئی، جس کے بعد اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ تمام دنیا قتل کرنے اور تباہی پھیلانے والی مشین کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، قابض فوج نے غزہ میں مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔

غزہ میں فلسطینوں کی شہادتوں پر مقبوضہ بیت المقدس کی کرسچیئن کمیونٹی بھی افسردہ ہے، بڑی تعداد میں عیسائی شہری مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ میں جمع ہوئے اور غزہ میں جاں بحق شہریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کیں اور دعائیں مانگیں۔