بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبہ یونان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہو گئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاؤں کا رابطہ باقی صوبے سے کٹ گیا، ریسکیو ٹیم نے عارضی پل بنا دیا، جو 5 ٹن سے زیادہ وزن نہیں اٹھا سکتا، 18 میٹر لمبے اس پُل کے ذریعے گاؤں کے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس سے ریسکیو ٹیم کا کام متاثر ہو سکتا ہے۔