بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایک پولیس اہلکار جس نے نشے کی حالت میں ایک حاملہ خاتون کو ہلاک اور اس کے شوہر کو زخمی کر دیا تھا کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
پھانسی کی سزا پانے والا پولیس اہلکار مقتولہ خاتون اور اس کے شوہر کے ریسٹورنٹ میں داخل ہوا اور چائے کی فرمائش شروع کر دی۔
پولیس اہلکار نے اس وقت شراب پی رکھی تھی۔ جب اسے بتایا گیا کہ وہاں دودھ کی چائے نہیں ہے تو اس نے فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکار کو فروری میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔