ماسکو (جیوڈیسک) روس میں فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔ روس کے شہر سامارا میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے 2018ء فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بننے والے سٹیڈیم کا دورہ کیا۔
جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فٹبال کے عالمی مقابلوں کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ کی تیاریوں میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہو گی۔ روس کے 11 شہروں کے 12 سٹیڈیمز عالمی ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔