بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملکی ترقی کا سفر روکنے کےدرپے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے کے درپے ہیں۔

لاہور میں رکن قومی اسمبلی جعفرخان لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور پاک فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،اس موقع پر منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، یہ وقت انتشار پھیلانے کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملک کی ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں لیکن کوئی بھی مارچ 18 کروڑ عوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔