مصطفی آباد/للیانی: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور صدر ایگری کلچر ونگ پنجاب چوہدری ارشد ساہی کے اعزاز افطار پارٹی، پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کی طرف سے گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں عجاز چوہدری،احمد زبیر،انتخاب عالم ، احمد بشیر،عبداللہ رحمان اور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے خطاب کیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری انفرمیشن انجینئر افتخار چوہدری نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔
تقریب کے آخر میں پاکستان تحریک انصافین سعودی عرب کی جانب سے صدر تحریک انصاف پنجاب کوعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقعہ دونوں رہنماوں نے انصافین کی سعودی عرب اور پاکستان میں پارٹی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اْوورسیز پاکستانی ملک کا بہت بڑا سرمایہ ہیں اور ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اعجاز چوہدری اور چوہدری ارشد ساہی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مباک باد پیش کی ۔اس موقع پر ڈاکڑ احمد زبیر ، انتخاب عالم ، چوہدری ارشد ساہی ،احمد بشیر اور عبداللہ رحمان نے بھی تقریب کے شرکاء سے اظہارخیال کیا جبکہ زاہد محمود عوان نے پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے پینل کے بارے میں مہمانوں کو آگاہ کیا۔