گجرات میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہ آ سکی

Load Shedding

Load Shedding

گجرات : گجرات میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہ آ سکی شدید گرمی میں روزہ دار مشکلات کا شکار ہو گئے پانی بھی پہنچ سے باہر ہو گیا۔

شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ایک بار پھر گرمی بڑھنے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری پانی کی نعمت سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔