تین مختلف حادثات میں کمسن بچے سمیت تین افراد جان بحق ہو گئے

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد: تین مختلف حادثات میں کمسن بچے سمیت تین افراد جان بحق ہو گئے۔جلالپور جٹاں کا رہائشی محمد بشیر کو گھمن والا پل کے قریب موٹرسائیکل نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمدبشیر ہلاک ہو گیا جبکہ موٹرسائیکل سوار محمد رمضان سکنہ شیرا کوٹ شدید ذخمی ہو گیا جس کوشدید ذخمی حالت میں گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

دوسرے واقعہ میں نامعلوم35 سالہ شخص کانوں میں ہیڈ فون لگائے ریلوئے لائن میں جا رہا تھا کہ لاہور سے راولپنڈی جانے والی عوام ایکسپریس کے نیچے آ کر موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ تیسرے واقعہ میں ریکس سینما روڈ کے رضوان بٹ کا 11 سالہ لڑکا طلحہ چھت پر کھیلتے ہوئے نیچے گر کر ہلاک ہو گیا۔