تاجر اور صنعتکار معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں۔ عبد الوحید

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: تاجر اور صنعتکار معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں۔ان کے مسائل حل کیے بغیر ملکی معشیت کو مضبوط نہیں بنایا جا سکتا۔ملکی حالات اشتعال انگیز کاروائیوں اور ہنگاموں کے متحمل نہیں ہیں۔سیاسی و مذہبی جماعتیں قیام امن ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار عسکری جنرل انشورنس کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو عبدالوحید نے مقامی ہوٹل میں عسکری انشورنش کمپنی کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں تاجروں اور صنعتکاروں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ کے صدر شیخ نعمان صلاح الدین،الحاج سرفراز احمد تارڑ،رانا شہباز احمد،شیخ محمد نسیم،حاجی محمد الیاس،رانا ناصر محمود،شیخ مراد امین،فیصل افضل،حاجی محمد اشرف،طاہر مسعود چشتی،حاجی محمد اظہر ،ڈاکٹر میاں زاہد،مولانا محمد اکبر نقشبندی،سہیل یوسف،محمد اقبال بٹ،طاہر مسعود چشتی،چوہدری محمد امین،شیخ مراد امین،خرم منور،عابد حسین،آفتاب احمد،حاجی محمد اظہر،چوہدری شہباز چیمہ ایڈووکیٹ،ڈاکٹر اسد چوہدری،چوہدری سعید گجر،ڈاکٹر زاہد محمود،وقاص انور،میجر الطاف چیمہ،انور اسلم،اظہر اسلم،چوہدری محمد نعیم،محمد آصف پرنس،شیخ پرویز احمد،نورز اخترپھلروان اور کثیر تعداد میں تاجروں صنعتکاروں اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔