اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات اور پریڈ تیرہ کے بجائے چودہ اگست کی صبح ہو گی۔
پریڈ کی تقریب کا دورانیہ انتہائی کم رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس نے چودہ اگست کیلئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جشن آزادی پریڈ اور تقریبات کیلئے ٹریفک پولیس کے پانچ سو بتیس اہلکار اہم مقامات پر تعینات ہوں گے۔
پریڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی پاس جاری ہوں گے۔ پریڈ کی تقریب کے موقع پر ریڈ زون آنے والے راستوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائیگا۔