مجلس وحدت مسلمین کی القدس کمیٹی کا اجلاس

MWM

MWM

اسلام آبد (خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین کی القدس کمیٹی کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے 80 سے اضلاع میں منعقد کی جانیوالی عظیم الشان القدس ریلیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نمائندے علی عباس اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ القدس کی تمام ریلیوں کے تمام تر انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور گلگت بلتستان سمیت سمیت ملک کے چار سو سے زائد مقامات پر ریلیاںنکالی جائیں گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے اجلاس کو بتایا کہ القدس ریلیوں میں سنی اتحاد کونسل اورپاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ القدس ریلیوں میں اقلیتی رہنماوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کو معاملہ بھی زیر غور آیا اور کراچی میں آئی ایس او کے کارکنوں کی شہادت پر گہرے دکھ کااظہار کیا گیا اور حکومت کیخلاف یوم القدس کے موقع پر متوقع احتجاج پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھاکہ کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بے گناہوں کی گرفتاری کیخلاف یوم القدس کے موقع پر حکومت کے خلاف بھی زبردست احتجاج کیا جائے اور دھرنے دئیے جائیں۔ اس حوالے سے جمعرات کو دوبار ایک اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کریں گے جس میں جمعہ کو ہونے والی القدس ریلیوں کا جائزہ اور حکومت مخالف متوقع احتجاج پر حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔