گجرات کی خبریں 23/7/2014

Gujarat

Gujarat

رمضان المبارک سراپا رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر ہزارہاں نعمت نازل کیں

گجرات ( جی پی آئی ) رمضان المبارک سراپا رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر ہزارہاں نعمت نازل کیں ‘ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے جامعہ مسجد صدیق اکبر میں درس قرآن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا ہے کہ وہ لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جو اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ نعمتوں سے مستفید ہوتے ہیں ہمیں چاہیے کہ آخری عشرہ کے دوران دعا کریں کہ اللہ ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ایک دوسرا کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ والدین کا ادب کرنے توفیق عطا فرمائے ‘ اس موقع پر ضلع بھر سے علماء کرام مشائخ عظائم کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ فلسطین کے مظالم مسلمانوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامع مسجد صدیق اکبر میں درس قرآن کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وابستہ تبرکات کی زیارت

گجرات ( جی پی آئی ) جامع مسجد صدیق اکبر میں درس قرآن کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وابستہ تبرکات کی زیارت کرائی گئی ۔ لوگوں نے دل کھول کر دعائیں کیں صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کی زیر سر پرستی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موئے مبارک ‘ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی داڑھی مبارک کے موئے مبارک ‘ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پسینہ حضرت امام حسن علیہ السلام کے موئے مبارک و دیگر تبرکات زیارت کیلئے لائے گئے ۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں معززین موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مدد ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے

گجرات (جی پی آئی )شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مدد ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے ۔یونیورسٹی آف گجرات مشکل کی اس گھڑی میں نقل مکانی کرنے والوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جامعہ گجرات کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں سے لاکھوں روپے کی صورت میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی اکاؤنٹ میں جمع کروایا۔ اب جامعہ گجرات کے رضاکاروں کا قافلہ ایک ملین روپے کے عید تحائف لے کر روانہ ہو رہا ہے ۔ میرے لیے رضا کاروں کے قافلہ کو تحائف اور دعائوں کے ساتھ رخصت کرنا سعادت کی بات ہے ۔ تعلیمی اداروں کا حقیقی فریضہ سماج کی خدمت کے جذبے کا فروغ ہے ، تعلیم سماجی بندھن کو مضبوط کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے ۔انسانوں کی مدد کرنا ، اجتماعی فلاح و بہبود میں حصہ ڈالنا اور انسانی اقدار کے لیے فعال کردار ادا کرنا ہی تعلیم یافتہ ہونا ہے ۔ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے بیش بہا امداد انسانی محبت کی علامت، پاکستانیت کا تقاضا اور رمضان المبارک کی برکت ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے یونیورسٹی آف گجرات و ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے زیر اہتمام IDPs کے لیے سرائے نورنگ بنوں کے مقام پر تحائف لیکر جامعہ گجرات سے روانہ ہونے والے قافلہ کی رخصتی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جامعہ گجرات سے روانہ ہونے والے قافلہ میں جامعہ گجرات کے رضا کار طالبعلم ،SSC اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان شامل تھے۔ جامعہ گجرات کے رضا کاروں پر مشتمل یہ ٹیم شمالی وزیرستان کے نقل مکانی کرنے والے کنبوں میں 10 لاکھ روپے مالیت کے تقریباً3000 عید گفٹ پیک تقسیم کرے گی ۔ ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے روح رواں ممبر UOG سنڈیکیٹ ڈاکٹر اعجاز بشیر نے اس موقع پر رضا کار طالب علموں کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہجرت دین اسلام میں ایک اہم مقام رکھتی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتیجہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی خدمت ہمارا سماجی و مذہبی فریضہ ہے ۔ نوجوان طلباء و طالبات کا جذبہ خدمت و اخوت اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں اور پریشانی و مصیبت کی گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ ان میں بے پایاں موجود ہے ۔ رجسٹرار UOG ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا جہاد اکبر ہے ۔ انسانیت کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے قربانی کا جذبہ ایک بیش بہادولت ہے ۔ ڈائریکٹر SSC محمد یعقوب نے کہا کہ جامعہ گجرات کے رضا کار طالب علموں کا جوش و جذبہ اس بات کی روشن دلیل ہے کہ جامعہ گجرات طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت کے علاوہ ان کی ذہنی و قلبی صلاحیتوں کو بھی جلا دینے میں پیش پیش ہے اورطلباء و طالبات عملی زندگی میں معاشرہ کے بیش قیمت افراد ثابت ہونگے۔ اس تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ کے سینئر سٹاف، صدور ہائے شعبہ جات ، اساتذہ ، یونیورسٹی کے ڈائریکٹران کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے بھی شرکت کی اور قافلہ کو اپنی دعائوں کے زیر سایہ رخصت کیا ۔یونیورسٹی آف گجرات کے طالبعلموںکا وفد وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لیے 10 لاکھ روپے سے زاید مالیت کے تین ہزار عید گفٹ پیک لے کر بنوں روانہ ہو گیا ۔ یونیورسٹی آف گجرات کے رضا کاروں نے شمالی وزیرستان نے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کے لیے لاکھوں روپے کے عطیات جمع کیے اور ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے اشتراک سے 10 لاکھ روپے سے زاید مالیت کے عید گفٹ تیار کیے جو بنوں کے علاقہ سرائے نورنگ میں نقل مکانی کر کے آنے والوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ عید گفٹ خصوصی طو پر خواتین اور بچوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں اور بچوں و خواتین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یونیورسٹی آف گجرات کے طالبعلموں کا قافلہ عید تحائف لے کر بنوں روانہ ہو گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب جامعہ گجرات میں منعقد ہوئی جس کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر اعجاز بشیر، رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل نے سینئر افسران اور اساتذہ کے ہمراہ رضا کاروں کے وفد کو روانہ کیا ، ڈائریکٹر ایس ایس سی محمد یعقوب قافلہ کی قیادت کر رہے ہیں۔ جامعہ گجرات کے رضا کار سیکورٹی فورسز کی نگرانی اور متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر یہ عید گفٹ24 جولائی بروز جمعرات بنوں کے علاقہ سرائے نورنگ میں خود تقسیم کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں قتل کا مرکزی ملزم گرفتار نہ کرنے پر لواحقین کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج

گجرات ( جی پی آئی) گجرات میں قتل کا مرکزی ملزم گرفتار نہ کرنے پر لواحقین کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج اور دھرنا ‘ تھانہ لاری اڈا کے علاقہ محلہ سکندر آباد میں چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی 15سالہ عمر قدیر کو ملزمان ابتسام عرف انجھا ‘ فرحان ‘ زغام اور شناہل نے گھر میں گھس کر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ‘ مرکزی ملزم ابتسام عرف رانجھا کو گرفتار نہ کرنے پر مقتول کے لواحقین نے ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا ‘ اور ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ‘ جبکہ مقدمہ کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر حنیف کو یک طرفہ تفتیش کرنے پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کی تاجر برادری نے فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

گجرات ( جی پی آئی) گجرات کی تاجر برادری نے فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ‘ گزشتہ روز تاجروں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور غزہ پر حملے کر کے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ‘ ریلی چوک پاکستان ‘ چوک نواب صاحب ‘ فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی جی ٹی ایس چوک میں اختتام پذیر ہوئی ‘ شرکاء نے احتجاجی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ‘ تاجروں نے فلسطین پر ہونے والے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں 35سالہ شخص نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہر یلی گولیاں

گجرات ( جی پی آئی) گجرات میں 35سالہ شخص نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہر یلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ‘ گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر 35سالہ ساجد نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ شہر اور گردونواح

گجرات ( جی پی آئی) گجرات میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے شہریوں نے شدید احتجاج کیا ‘ شہری حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ‘ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پانی سے بھی محروم ہو چکے ہیں ‘ مساجد میں نماز یوں کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں رہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریا اور نہر میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

گجرات ( جی پی آئی) دریا اور نہر میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ‘ نہر اپر جہلم میں 20سالہ حمزہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا ‘ جبکہ موضع شہباز پور میں الماس دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ‘ ریسکیو 1122نے نعشوں کو نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا ۔