تین ایئر کموڈورز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت پاکستان نے تین ایئر کموڈورز کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ایئر کموڈور شاہد نیاز ، ایئر کموڈور عاصم ظہیر اور ایئر کموڈوراحمر شہزادکو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔

ایئر وائس مارشل شاہدنیاز نے جنوری 1984 میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہیں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ایئر وائس مارشل عاصم ظہیر نے نومبر 1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ایئر وائس مارشل احمر شہزاد نے نومبر 1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہیں تمغہ امتیاز (ملٹری)اور لجن آف میرٹ (امریکہ) سے نوازا گیا۔