بلیو لائن منصوبہ ٹرانسپورٹ کےمسائل حل کریگا، رئوف فاروقی

METTING

METTING

کراچی (جیوڈیسک) ایڈمنسٹریٹر کر اچی رؤف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ بی آرٹی (بلیو لائن) منصوبے سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کا فی حد تک حل ہوں گے۔ سہراب گوٹھ سے ٹاور جانے والے مسافروں کیلئے یہ بہترین سہولت ہوگی، لہٰذا سروسز فراہم کرنے والے تمام ادارے بلیولائن بی آر ٹی کے راستے سے سروسز کی منتقلی کے لئے ہنگامی پلان تیار کریں تاکہ منصوبہ جو آئندہ چند ماہ میں شروع ہونے والا ہے۔

وقت مقررہ پرمکمل ہو۔یہ بات انہوں نے بدھ کو سوک سینٹر کے کمیٹی روم میں سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں کے الیکٹرک، سوئی گیس ، واٹر بورڈ اور پی ٹی سی ایل کے نمائندوں سمیت بلدیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بی آر ٹی (بلیو لائن)سہراب گوٹھ تا ٹاور میں منصوبے کے راستے میں آنے والی یوٹیلیٹی سروسز کے سروے کو حتمی شکل دینے اور اس کی منتقلی کے لیے منصوبہ بندی پر غور کیا گیا ۔تما م اداروں نے کہا کہ کنسلٹنٹ کی جانب سے فراہم کیے جانے والی دستاویزات کی روشنی میں یوٹیلیٹی سروسز کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے اور کام کے اجراء کے بعد منصوبے میں اس حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی کیونکہ اداروں نے سروے مکمل ہونے کے بعد کے مراحل پر عملدرآمد کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔