خوشاب 12 میں سے 7 واٹر سپلائی سکیموں کا پانی مضر صحت قرار

Water Supply Schemes

Water Supply Schemes

جوہرآباد (جیوڈیسک) عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بلند بانگ دعوے اپنی جگہ مگر لیبارٹری رپورٹ نے ٹی ایم اے کی کا ر کر دگی کے پول کھول دیئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جوہر آباد اور خوشاب شہر کی 12 واٹر سپلائی سکیموں میں سے 7 کا پانی مضر صحت اور ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے پانی کے 92 سیمپل لاہور تجزیاتی لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے جن میں سے 46 کی رپوٹس موصول ہوئیں جن کے مطابق واٹر سپلائی سکیم نمبر 1 جوہرآباد، واٹر سپلائی سکیم نمبر 2 جوہرآباد، واٹر ٹینک سول لائن جوہرآباد، فلٹریشن پلانٹ بلاک نمبر 6 جوہرآباد ‘ واٹر سپلائی ٹاؤن کمیٹی جوہرآباد اور واٹر سپلائی سکیم نمبر 2 نیو سیٹلائٹ ٹاؤن جوہرآباد کے پانی کو زہریلا قرار دیا گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ار اکین اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔