پٹرول پمپ پرحملہ کرنیوالے 3 گارڈ اور مالک گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز سندھ نے شارع فیصل پر واقع پٹرول پمپ پر حملہ کرنے والے 3 سیکیورٹی گارڈ اور ان کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملک بوستان کا بیٹا بھی شامل ہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ رینجرز نے شارع فیصل نرسری اسٹاپ کے قریب پٹرول پمپ پر حملہ کرنے والے 3 سیکیورٹی گارڈ اور ان کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

گزشتہ روز نرسری اسٹاپ کے قریب قائم رینجرز کی پکٹ پر شہریوں نے آکر اطلاع دی کہ قریب پٹرول پمپ پر کچھ افراد نے حملہ کر دیا ہے جس پر رینجرز نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر3 سیکیورٹی گارڈز اور ان کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین ملک بوستان کا بیٹا بھی شامل ہے جس کے گارڈز شہریوں پر زدو کوب کر رہے تھے ، موقع موجود شہریوں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ گارڈز نے ایک شہری کو بھی اغوا کیا ہوا ہے۔

بعدازاں رینجرز کے دباؤ پر مذکورہ شہری کو فیروز آباد تھانے میں پیش کر دیا گیا، سب ایس ایچ او فیروز آباد صفدر مشوانی سے رابطہ کیا گیا تو ایس ایچ او نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اغوا کیے جانے والے کسی شہری کو فیروز آباد تھانے میں پیش نہیں کیا گیا۔