کیپٹن بابر اور حارث سلیمان کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے بحرالکاہل میں جہاز گرنے سے نوجوان پاکستانی نژاد امریکی پائلٹ حارث سلیمان کے جاں بحق ہونے اور ان کے والد بابر سلیمان کے لاپتہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بابر سلیمان سابق ائر چیف راو قمر سلیمان کے بھائی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا سید کے رشتے دار تھے۔

الطاف حسین نے سمیتا سید اور راوٴ قمر سلیمان سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اُن سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی بابر سلیمان اور حارث کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔