مبارک کاظمی ایڈوکیٹ وادی قبرستان میں سپرد خاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں قتل ہونے والے مبارک کاظمی ایڈوکیٹ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ وادی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، مقتول مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ مسجد خیرالعمل انچولی میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں علامہ طالب جوہری دیگر علمائے کرام، سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مبارک کاظمی معروف عالم دین طالب جوہری کے داماد تھے۔ انھیں گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 13۔ ڈی میں دو مو ٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔رات گئے ان کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ بار کونسل کی جانب سے مبارک کاظمی ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔