کروڑ لعل عیسن : صاف پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ کنگ عبداللہ ریلیف کمیشن پورے پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے پلانٹ لگا نے پر کام کر رہی ہے۔
یہ بات انجینئر زبیر کنگ عبداللہ ریلیف کمیشن کے ممبر نے گزشتہ روز ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی درخواست پر ضلع لیہ کے دورے کے دوران لیہ ، چوک اعظم ، فتح پور ، کروڑ و دیگر علاقوں میں جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایم اے آصف بھڈوال ، انجینئر ذوالفقار علی ، انجینئر ذکاء اللہ ، طارق پہاڑ ، حاجی عامر خلیل و دیگر موجود تھے۔